نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل بھی 2 روپے تین پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا جو 15 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔