انسٹاگرام سٹوریز فیچر میں جلد اہم اضافے کا امکان

جن پروفائلز کو سٹوریز کے طور پر شیئر کیا جائے گا۔ وہ انسٹاگرام صارف کی پہلی 3 پوسٹس میں ڈسپلے ہوں گی۔

انسٹاگرام سٹوریز فیچر میں جلد اہم اضافے کا امکان

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک نیا   فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر افراد کی پروفائلز سٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔

ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے ایک صارف نے اس نئے فیچر کی نشاندہی کی۔

اس صارف نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ جن پروفائلز کو سٹوریز کے طور پر شیئر کیا جائے گا۔ وہ انسٹاگرام صارف کی پہلی 3 پوسٹس میں ڈسپلے ہوں گی۔

یہ فیچر اس وقت انسٹاگرام میں موجود ایڈ یور سٹوری نامی فیچر کی طرح کام کرے گا اور صارفین سٹوری میں شیئر کی جانے والی پروفائل کو فالو بھی کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر سے لوگ دوستوں کے ساتھ پسندیدہ کریٹیرز کی پروفائلز شیئر کرکے بتاسکیں گے کہ وہ کس طرح کا مواد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں شیئر کرتے ہیں۔

ایکس صارف نے یہ بھی بتایا کہ اب لوگ انسٹاگرام پر ایک ویو پروفائل بٹن بھی دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرکے وہ پروفائل کو شیئر کر سکیں گے۔

ابھی اس فیچر کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر امکان یہی ہے کہ فوٹوز اور ویڈیوز کی طرح شیئر کی جانے والی پروفائلز بھی 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہوجائیں گی۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران انسٹاگرام نے متعدد نئے فیچرز کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاہے۔

مثال کے طور پر ریلز ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سٹیکرز کی تیاری اور دیگر کو متعارف کرایا ہے۔