معروف اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ فلم وکھری مظلوم عورتوں کی آواز ثابت ہوگی۔
اگرچہ یہ فلم قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی نہیں لیکن اس کا مرکزی خیال ان کی زندگی ہی سے لیا گیا ہے۔ وکھری میں مرکزی کردار اداکارہ فریال محمود ادا کر رہی ہیں۔ جو طویل عرصے سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرتی آئی ہیں۔
گزشتہ برس 22 دسمبر کو فریال محمود کی فلم ’ چکڑ‘ بھی سینیما میں پیش کی گئی تھی جس میں وہ مختصر مگر پر اثر کردار میں تھیں۔ اس کے علاوہ 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم ’ نایاب‘ میں بھی ان کا شادی نمبر پر ایک خصوصی رقص ہے۔
ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ فریال محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم وکھری کے مرکزی کردار کے لیے تین ماہ تک قندیل بلوچ کے انٹرویوز دیکھتی رہی۔معاشرے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی لیکن میں نے کردار کے ساتھ انصاف کرنےکی پوری کوشش کی۔فلم وکھری کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین کا ہے۔ 5 جنوری کو وکھری ریلیز ہوکر خواتین کی آواز بن کر سامنے آئے گی۔
فریال محمود نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون رہا ہے۔ آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر فنکاروں کی نقل اتارتی تھی۔ میری والدہ اداکارہ فریال گوہر کو پسند کرتی تھیں۔ اسی لیے میرا نام فریال رکھا۔مجھے رقص میں مہارت حاصل ہے۔لیکن فلموں کی آئٹم گرل نہیں کہلاتا چاہتی ہوں۔خوش بخت ہوں کہ ایک ماہ کے عرصے میں میری تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔نئے سال پر فلمیں سنیما گھروں کی ریلیز ہورہی ہے۔
فریال محمودکامزیدکہناتھا کہ وکھری کی ڈائریکٹر ارم پروین بلال نے آڈیشن کے بعد مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا۔فلم وکھری مکمل انٹرٹیمنٹ پیسا وصول فلم ہے۔