وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنی بدمزاجی جو اکثر بد تمیزی میں تبدیل ہوجاتی ہے کے لئے مشہور ہیں۔ ابھی وفاقی کابینہ میں انکی تو تو میں میں کی باز گشت تھمی نہیں تھی کہ وہ نجانے کن جذبات کے زیر اثر جنگ گروپ سے منسلک صحافیوں فخر دورانی اور عمر چیمہ سے الجھ پڑے ہیں۔ اور جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے لئے بھی نازیبا ٹویٹس کی ہیں۔
ٹویٹر پر ہوئی اس جھڑپ میں فیصل واوڈا نے فخر دورانی اور عمر چیمہ کو نا مناسب الفاظ اور لغو القابات سے پکارا ۔ ان صحافیوں نے بھی وفاقی وزیر کو جواب دیئے تاہم انہوں نے پیشہ ورانہ حدود نہیں پھلانگی، بلکہ ان سے چند سوالات کے جواب مانگے۔ یہ جنگ ٹویٹر پر اس وقت شروع ہوئی جب فیصل واوڈا نے دی نیوز سے وابستہ تحقیقاتی صحافی فخر دورانی کی ٹویٹ پر نا زیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے رد عمل دیا۔ فخر دورانی نے اپنی خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا۔ فیصل واوڈا کی امریکی شہریت بارے خبرچھپے6 ماہ ہوگئے۔ECP اس معاملےکودبا کربیٹھ گئی۔ سپریم کورٹ کےفیصلے کی روسے یہ نا صرف نااہل بلکہ انکےخلاف قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ اسکےباوجودبھی یہ6 ماہ سےسرکاری خزانےسےتنخواہ لینے کیساتھ اہم وزارت سنبھالےہوئےہیں۔ یہ کیسا نظام ہے؟
https://twitter.com/FrehmanD/status/1277903370859184128
جس پر فیصل وواوڈا نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ چھوٹے! پہلے اُس بزدل ،فراڈ ، چور ، جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کے پاس جیل جاؤ اور اُسے بتاؤ کہ جن چیزوں کو روکنے کے لئے وہ میرے خلاف تم لوگوں سے بے بنیاد خبریں لگوا رہا تھا وہ سب شواہد میں جمع کر چکا ہوں اور اب بے تابی سے میر شکیل کے جیل سے باہر آنےکا انتظار کر رہا ہوں۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1278011651720122369
جبکہ اس کے جواب میں فخر دورانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا منسٹر صاحب ادھر ادھر کی باتوں کی بجائےمیرے چند سوالوں کا جواب دے دیں۔ویسےیہی سوال آپ سےعدالتیں اور الیکشن کمیشن بھی پوچھ رہی ہیں۔ کیا آپ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امریکی شہری نہیں تھے؟ کیا آپ کی لندن میں 9 پراپرٹیز تھی جو آپ نے کبھی ڈکلئیر نہیں کیں؟ کیاآپ نے2018 میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم سےفائدہ نہیں اٹھایا؟ کیا آپ نےکراچی ڈیفنس میں اپنےملازم کےنام پر پلاٹس نہیں رکھےہوئےتھے؟ کیا آپ نےسندھ ہائی کورٹ کواپنی تعلیمی ڈگری امریکہ اورکاغذات نامزدگی میں پاکستانی ظاہر نہیں کی؟ سوال تو اوربھی بہت لیکن آپ جواب دینےسےراہ فرار اختیارکرتےہیں۔
https://twitter.com/FrehmanD/status/1278031365951246341
جس کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ لفظ چھوٹے سے سمجھ نہیں آیا؟ جتنا تیرا قد اور اوقات ہے اُتنا جواب دے دیا۔جنگ جیو کے فراڈمالک میر شکیل کےجیل سے آنے کا انتظار ہے اُسکی ذاتی گھٹیا حرکتیں اور دیگر سب شواہد دونگا- میں نے میر ابراہیم کے منہ پہ اُس کو اُس کے باپ کی اوقات بتائی۔ میں میر شکیل کی طرح بزدل نہیں-
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1278038279808585729
اس پر عمر چیمہ نے رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہاگر نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل الرحمان کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے جسے آج تک کسی نے بلا کر نہیں پوچھا کہ تم پر جو الزامات ہیں (اور انکے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں) انکا جواب ہی دے دو یہاں الٹی گنگا بہتی ہے
https://twitter.com/UmarCheema1/status/1278042820847325185
تو فیصل واوڈا نے عمر جواباً ٹویٹ پر لکھا اوئےچیمے!!میر شکیل کے ٹشو پیپر- پہلے بھی استعمال ہوئے اب پھر؟؟ پہلے بھی انہی حرکتوں کی وجہ سے پبلک سے سر مُنڈوایا اور جوتے کھائے- کیا پھر سر پہ بال آگئے؟؟ بزدل میر شکیل سے پوچھ جو بیماری کا بہانہ کر کے جیل سے ہسپتال چھپ کے بیٹھا ہوا ہے! اُسی کمرے میں جس میں نواز شریف چھپا تھا۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1278046649613459456
وفاقی وزیر کے اس انداز کی سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے بھرپور مذمت کی ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ اپنی پراپرٹیز اور نیشنلیٹی کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیں۔ معروف صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ ایک وزیر ایک صحافی پر انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے ہوئے تشدد کی حمایت کرتا ہے اس پر اس حوالے سے طنز کرتا ہے بلکہ اس کو یاد کراتا ہے۔ کیا شرمناک بات ہے۔
وجیہ ثانی نے لکھا کہ سوال کی چوٹ سے گریں گی سب دیواریں۔ یہ سوال اتنا سچ اورکڑوا تھا کہ معززوزیرصاحب ایک مخصوص حالت میں سوشل میڈیا پربدتہذیبی پر اتر آئے۔۔وزیر صاحب اسی طرح کے سوال اور رپورٹنگ کی پاداش میں میرشکیل جیل میں ہے۔ یہ سچ کی ادنیٰ قیمت ہے۔ان کےساتھ جو کریں گےوہ کرلیں گے۔ پہلے سوال کا جواب دیں۔
اسی طرح دیگر صحافیوں کی جانب سےبھی اس رویئے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ یاد رہے فیصل واوڈا اپنے رویئے کی وجہ سے پہلے بھی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ یہ وہی وزیر ہیں جو اے آروائی کے شو میں فوجی بوٹ لے آئے تھے اور انہوں نے اسے میز پر رکھ کر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔