جو چینی شہریوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے آہنی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر پاش پاش کردیاجائے گا: چینی صدر

جو چینی شہریوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے آہنی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر پاش پاش کردیاجائے گا: چینی صدر
چینی کمیونسٹ پارٹی نے بیجنگ میں تیانانمن اسکوائر پر جنگی طیاروں کی پروازوں کے ساتھ اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ منائی۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ صرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔
وہ وقت ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔'' سامعین کے زبردست جوش و خروش کے درمیان چینی رہنما نے مزید کہا، ''اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔''
انہوں نے کہا، ''چینی قوم کی نئی عظیم الشان زندگی اس تاریخی شاہراہ پر رواں دواں ہے جس کو واپس کرنا ممکن نہیں ہے۔'' انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ ایک سو برس کے دوران نہ صرف کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ بہت سے جدید اور خوشحال شہر بھی تعمیر کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ''چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے۔ اورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔''
ملک کی سکیورٹی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو، ''قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔''

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے اتحاد کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ''توڑ'' دینا چاہتے ہیں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین ماؤ زے تنگ نے 1949 میں خانہ جنگی کے دوران پیپلز ریپبلک آف چائنا کا قیام کیا تھا۔ تاہم ماؤ کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ چین کے سب سے طاقتور رہنما مانے جاتے ہیں۔

جن پنگ نے ملک میں بد عنوانی کے خلاف زبردست کارروائی کی اور بیلٹ اور روڈ انیشیٹیو جیسے ترقیاتی پروگرام سے عالمی سطح پر بھی اپنے ملک کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔ تاہم ہانگ کانگ کے حوالے سے ان کی پالیسیوں پر نکتہ چینی بھی ہوئی ہے