حکومت کام کرے، نہیں آتا تو کسی سے مدد لے، نواز شریف سنڈروم سے باہر نکلے: مریم نواز

حکومت کام کرے، نہیں آتا تو کسی سے مدد لے، نواز شریف سنڈروم سے باہر نکلے: مریم نواز
ملک میں اس وقت کرونا وائرس خوفناک صورت اختیار کرچکا ہے۔ ایسے میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 16 روز قبل حکومت کو بھیجے گئے مراسلے جس میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں 6 لاکھ سے زائد کرونا کے مریضوں  موجود ہیں نے ملکی سیاست میں بھی کھلبلی مچا دی ہے اور سوال اٹھ رہے ہیں کہ حکومت جانتے بوجھتے ہوئے عوام کو قتل عام کی صورت کی طرف لے جارہی ہے۔

اس حوالے سے اب مریم نواز کی ٹویٹس سامنے آئیں ہیں جن میں انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب لوگ نہ صرف کرونا سے بلکہ حکومت کی نا قابل یقین نا اہلی مجرمانہ غفلت اور بے حسی سے مر رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت نواز شریف سنڈروم کے لا علاج مرض میں مبتلا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ وہ ( نواز شریف)  اپنے ڈاکٹروں کی سخت ہدایت پر چہل قدمی کرتے ہیں جبرائے مہربانی آپ کام پر لگ جایئے اگر آپ کو آتا ے اور اگر نہیں آتا تو مدد لیں۔ بکہ آپ صرف اس جاری بربادی سے تواجہ ہٹانے کے لئے بولتے ہیں۔ غلط ترجیحات کا ایک کلاسک کیس۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1267432498574827521

یاد رہے کہ پچھلے 15 دنوں میں مریم نواز ٹویٹر پر متحرک ہوئی ہیں جن کی خاموشی کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی لندن کے ریستوران سے تصویر شئیر ہونے کے بعد ان کا دفاع کیا تھا اور حکومتی وزرا کو تاک تاک کر جوابات دیئے تھے۔