مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر تحریک انصاف کا کارکن گرفتار

مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر تحریک انصاف کا کارکن گرفتار
مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر تحریک انصاف کا کارکن گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پشاور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن فیاض الدین کو گرفتار کر لیا۔

یہ مقدمہ ایف آئی اے کے ہی سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف مہم چلائی جس دوران مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔

https://twitter.com/RasoolDawar/status/1523571392222208000

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر شیئر کی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزم کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی پشاور نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے، کارکن کی گرفتاری پر تحریک انصاف پشاور کی جانب سے احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

پارٹی کے کنوینئر پشاور عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے کارکن کو فوری رہا کیا جائے۔