تھریٹ الرٹ جاری: دہشتگرد مولانا فضل الرحمان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں

تھریٹ الرٹ جاری: دہشتگرد مولانا فضل الرحمان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کے لیے دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی " را" اور افغان ایجنسی " این ڈی ایس" جان لیوا حملہ کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے تحت دہشتگرد مولانا فضل الرحمان کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔