میڈیا کی آزادی پر کامران خان کی ٹویٹ کے فوراً بعد پیمرا نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

میڈیا کی آزادی پر کامران خان کی ٹویٹ کے فوراً بعد پیمرا نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی
معروف صحافی کامران خان نے نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر چلانے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ نواز شریف کی تقریر میڈیا پر چلنے کے بعد یہ بیانیہ اپنے آپ مر گیا کہ پاکستانی میڈیا آزاد نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تقریر میں انہیں عدالتوں، فوج اور حکومت کو کوستےتمام میڈیا چینلز پر دکھایا گیا ہے لہذا کہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی میڈیا پورے خطے میں سب سے زیادہ آزاد میڈیا ہے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1311646841931530240

تاہم، کامران خان کی عمران خان کی تعریف پر مبنی اس ٹویٹ کے تھوڑے وقت بعد پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو نواز شریف کی تقریر چلانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ انکی تقاریر چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس سے کامران خان کے مطابق پاکستانی میڈیا آزاد نہیں کا بیانیہ اپنی موت آپ مر کر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ پیمرا نے ایک عام شکایت گزار اظہر صدیق کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام میڈیا ہاوسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نواز شریف کی تقریر کسی بھی چینل پر نہ چلائی جائیں۔