عمران خان اپنے کارکنوں کو ٹائیگر کہہ کر کیوں پکارتے ہیں؟ عمران خان کے کتے سے منسوب واقعہ

عمران خان اپنے کارکنوں کو ٹائیگر کہہ کر کیوں پکارتے ہیں؟ عمران خان کے کتے سے منسوب واقعہ
دنیا بھر میں کرونا روز ہزاروں کے حساب سے زندگیوں کے چراغ  گل کر رہا ہے۔ پاکستان میں بھی اب اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں پاکستانی حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ اس کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

اس ساری انتظامی افراتفری میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک ٹائگر فورس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا کام کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون میں بند افراد تک خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا ہے۔  جب سے عمران خان نے اس ٹائیگر فورس کا اعلان کیا ہے اس کے قیام کو لے کر بہت تنقید ہو رہی ہے۔ اور اسے تحریک انصاف کا سیاسی سٹنٹ کہا جا رہاہے۔ اور اسکے نام ٹائیگر پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں اور اس نام کے پیچھے وجہ تلاش کی جا رہی ہے۔

اب اسی تناظرمیں ایک دلچسپ بات کا انکشاف ہوا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کے نام کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے۔  ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران ایک سیاسی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی کارکنوں کو کتا سمجھتے ہیں۔ کیونکہ عمران خان کے پاس ایک کتا تھا جس کا نام انہوں نے ٹائیگر رکھا ہوا تھا۔  وہ کہتے ہیں کہ یہ شوکت خانم کی تعمیر کی تحریک چلانے کا زمانے تھا۔ اسی زمانے میں پہلی بار عمران خان نے ٹائیگر فورس بھی بنائی تھی۔ وہ بتاتے ہیں کہ وہ اس فورس کا حصہ تھے اور عمران خان کو ملنے انکے گھر زمان پارک گئے۔

https://twitter.com/arsched/status/1244933572286386178

وہاں عمران کے کتے ٹائیگر نے ان پر حملہ کیا۔ جس پر عمران خان نے اسے زور دار آواز میں ٹائیگر پکارا تو وہ سہم کر بیٹھ گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے سینے پر عمرانز ٹائیگر کا بیج لگا ہوا تھا۔ وہ کبھی اپنے بیج کو دیکھتے کبھی عمران خان کو۔ آخر کار شرمندگی کے مارے انہوں نے وہ بیج عمران خان کے خدمت گزار بابا خان بیگ کو بیج اتار کر تھمایا اور پھر کبھی واپسی کی راہ نہیں لی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنے ورکرز کی جانب یہی ذہنیت ہے۔

 

یاد رہے کہ یہ نجی ٹی وی کا یہ کپ صحافی ارشد شریف نے شیئرکیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کا ٹرینڈ بنایا گیا تھا۔ تاہم یہ کپ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا۔