’پاکستان میں 15 اپریل، دنیا میں 15 مئی کے بعد کرونا کی شدت میں کمی آئے گی‘

’پاکستان میں 15 اپریل، دنیا میں 15 مئی کے بعد کرونا کی شدت میں کمی آئے گی‘
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ملک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ملک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے۔ اس مایوس کن صورتحال میں معروف ماہر علم نجوم ایس اے چودھری المعروف ماموں نے ایک حوصلہ افزا پیشگوئی کی ہے۔

ماہر علم نجوم ایس اے چودھری المعروف ماموں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستاروں کی چال بتا رہی ہیں کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کی شدت میں کمی آئے گی، اور اکا دکا کیسز چلتے رہیں گے۔ دنیا کی کافی آبادی اس سے متاثر ہو گی لیکن اس کی ہلاکت خیزی میں کمی ہوگی اور وہ اثر نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ زحل اپنے گھر میں ہے جبکہ مارس بھی اپنی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے۔ نیپچون اس وقت جس پوزیشن میں ہے وہ جب بھی اس پوزیشن میں آیا ہے وبائی امراض لے کر آیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کریں تو ہی اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

جبکہ معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان کا کہنا ہے کہ ستارے بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں 15 اپریل تک وائرس بڑھے گا۔ اگر حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عرصہ لمبا بھی ہو سکتا ہے۔ اصل میں پاکستانیوں پر منحصر ہے کہ وہ کتنی حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حساب میں 15 اپریل کے بعد وبا میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جبکہ دنیا بھر میں 15 مئی کے بعد کرونا کی وبا ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

معروف ستارہ شناس اور آسٹرو پامسٹ محمد اظہر کا کہنا ہے کہ گرمی کا اثر کرونا وائرس پر اتنا نہیں ہو گا بلکہ اصل اثر اس پر تب ہو گا جب عوام خود احتیاط کرنا شروع کر دے گی۔ اگر عوام نے احتیاط کرنا شروع کر دی تو پاکستان میں حالات بہتری کی طرف جاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دنیا بھر میں کم ازکم اگلے سال کے شروع میں حالات کنٹرول میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ ستارے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں موسم کی شدت سے کرونا کی وبا میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ بے احتیاطی کی گئی موسم گرما ختم ہوتے ہی کرونا دوبارہ آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر کو کرونا وائرس سے نجات کب ملے گی؟ ماہر علم نجوم سامعہ خان کی پیشگوئی