نجی ٹی وی کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی فیملی کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اوورسیز زلفی بخاری اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں گے۔
سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر آج کل بہت ایکٹیو ہو گئے ہیں اور وہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے لیے دروازیں بند کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی فیملی کی ایک بہن کا کہنا ہے کہ اسد عمر، شہباز گل اور ذلفی بخاری عمران خان کو لے بیٹھیں گے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @Asad_Umar @SHABAZGIL @sayedzbukhari @ImranKhanPTI #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/pJpP7hueQi
— GNN (@gnnhdofficial) April 2, 2020
سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس آنے پر حکومت نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور وزیراعظم لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے رہے۔پاکستان میں تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی لڑائی کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔ کرونا وائرس نے اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا بروقت فیصلے نہ کرنے سے ہوا ہے۔
کورونا پر بھی سیاست۔۔ سنئے اس پر عارف حمید بھٹی کا تجزیہ @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak #CoronaVirusUpdates #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/49QfwWz3nJ
— GNN (@gnnhdofficial) April 2, 2020