سینئر صحافی حامد میر نے جیو نیوز کی سپیشل ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اب تمام کارڈز کھیلنے کے بعد جان کو خطرہ ہے کا کارڈ بھی کھیل رہے ہیں، لیکن جن پر وہ تنقید کرتے ہیں ان کی جماعت کی جانب سے ان کی جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
حامد میر نے کہا کہ جان کو خطرے کے حوالے سے عمران خان کے پاس ثبوت ہیں یا نہیں مگر ان کے پاس اس چیز کے واضح ثبوت ہیں کہ سینئر صحافی سلیم صافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
حامد میر نے کہا کہ میرے پاس 3 ثبوت موجود ہیں کہ سلیم صافی کو تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس یہ بھی ثبوت ہیں کہ ان کو کس نے یہ انسٹرکشن دی ہے کہ ان کو دھمکی دی جائے اور ان کے ساتھ گالی گلوچ کی جائے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان آجکل بہت سے کارڈ کھیل رہے ہیں، پہلے انہوں نے مذہب کا کارڈ کھیلا، پھر بین الاقوامی سازش کا کارڈ کھیلا اور اب وہ جان کو خطرے کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عمران خان پر تنقید کرتا ہے تو وہ ان کی جان کے لیے بھی خطرات پیدا کرتے ہیں۔
https://twitter.com/geonews_urdu/status/1510172885201166341
اس موقع پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تو جان کی دھمکی کی شکایت کروا سکتے تھے مگر انہیں وزیراعظم عمران خان کے ماتحت کام کرنے والے ادارے مثلا ایف آئی اے پر بھروسہ نہیں مگر ان کے پاس ثبوت موجود ہیں اور مناسب وقت پر وہ ان تمام دھمکیوں پر مقدمہ بھی درج کروائیں گے۔