دبنگ، خوبرو اور اسٹائلش ٹریفک ورڈن کے سوشل میڈیا پر چرچے

دبنگ، خوبرو اور اسٹائلش ٹریفک ورڈن کے سوشل میڈیا پر چرچے
کراچی کے دبنگ، خوبرو، اسٹائلش اور رحم دل ٹریفک وارڈن وقار علی سنجوانی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈن وقار علی سنجوانی اپنے انداز، خوبصورتی اور وجاہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ مرکز بنے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وائرل ہونے والی یہ تصویریں بارش کے دوسرے دن کی ہیں جو انہوں نے اپنے دوست سے کلک کروا کر پولیس کے آفیشل پیج پر اپ لوڈ کیں اور وہ وہاں سے وائرل ہو گئیں۔

وقار سنجوانی کی ان تصاویر کو کوئی بھی لائک اور شیئر کئے بغیر نہیں رہ پایا۔

ماڈلنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی نوکری پسند ہے لیکن وہ ماڈلنگ بھی کرنا چاہتے ہیں جس کی انہیں ٹریفک پولیس میں ہوتے ہوئے اجازت نہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وقار کے انداز، اسٹائل اور خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے انہیں مشورے دئیے جا رہے ہیں کہ انہیں ماڈلنگ یا کسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے چاہئیں۔







یاد رہے کہ وقار علی سنجوانی اس سے قبل 2018 میں بھی خبروں کی زینت بنے تھے لیکن تب ان کی وجہ شہرت ان کی رحم دلی تھی۔



وقار کو 2018 میں شاہراہِ فیصل پر ڈیوٹی کے دوران ایک بلی کی زندگی بچانے پر آئی جی پولیس سے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سی سی ون کی تعریفی سند ملی تھی۔