لاہور میں ایک اور منہ زور خاتون کی جانب سے ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی اور اس پر تشدد کی کوشش سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نا معلوم مگر پر ہجوم اور مصروف مقام پر روکی گئی ایک گاڑی کے ساتھ ایک وارڈن موجود ہے۔ جبکہ ویڈیو میں موجود خاتون ٹریفک وارڈن کو دھمکا رہی ہے۔
وارڈن وائرلیس پر لیڈیز کانسٹیبل کو موقع پر طلب کرتا ہے جس پر خاتون چلانا شروع ہوجاتی ہے کہ لیڈیز کانسٹیبل تم بھیج کر دیکھاؤ مجھے۔ تم ٹھہرو میں فون کرتی ہوں۔ اور کس کو کرتی ہوں تم سوچ ہی سکتے ہو۔ وارڈن دوبارہ وائرلس پر بتاتا ہے کہ خاتون بدتمیزی کر رہی ہیں تو وہ کہتی ہے کہ تماہری ہمت کیسے ہوئی؟
وارڈن خاتون سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ اپنے کاغذات دیکھائیں جس پر خاتون کہتی ہے کہ نہیں دکھاؤں گی کیا کر لوگے تم ؟ وہ کہتی ہیں کہ خاتون وارڈن کو تھپڑ ماروں گی۔
https://twitter.com/sheikhsafina/status/1280772140950859778
اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون وارڈن سے دست و گریبان ہے جب کہ ویڈیو بنانے والے کہہ رہے ہیں کہ خاتون کی غلطی ہے۔
نیا دور کی تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی گاڑی عسکری بینک کے نام پر رجسڑڈ ہے جبکہ اسکا ٹوکن ٹیکس بھی دو سال سے ادا نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خاتون بھی عسکری بینک کی اہلکار ہے۔
https://twitter.com/Junaid9817/status/1280774307170394112