'جیسا کرنل، ویسی بیوی': سی پیک فورس سے بدتمیزی کرنے والی 'کرنل کی بیوی' کے شوہر کون ہیں؟

'جیسا کرنل، ویسی بیوی': سی پیک فورس سے بدتمیزی کرنے والی 'کرنل کی بیوی' کے شوہر کون ہیں؟
پاکستان میں سوشل میڈیا پر کرنل کی بیوی چھائی ہوئی ہے۔  قومی میڈیا بھی بیوی کا ذکر کر رہا ہے اہم کرنل کو لفظ چھپا دیا گیا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے  کرنل کی بیوی کے مختلف ہیش ٹیگز کے تحت ایک لاکھ سے زائد ٹویٹس اور پوسٹس کر ڈالی ہیں۔

یہ معاملہ  بدھ کی شب ٹوئٹر پر ایک ویڈیو  کے وائرل ہونے سے شروع ہوا جس میں خود کو پاکستانی فوج کے ایک افسر کی اہلیہ قرار دینے والی ایک خاتون کو سڑک پر ایک اہلکار سے بدکلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


 یہ خاتون اہلکار سے کہتی ہیں کہ باقیوں کی اور بات ہے  میں ایک کرنل کی بیوی ہوں اس لئے مجھے سڑک پر نہیں روکا جا سکتا۔

پھر مذکورہ خاتون گاڑی سے اتر کر سڑک پر لگی رکاوٹیں ہٹاتی ہیں اور اہلکار کو برا بھلا کہتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 20 مئی کو شام پانچ بجے کے قریب صوبہ خیبرپختونخوا میں ہزارہ ایکسپریس وے پر مانسہرہ میں پیش آیا جب یہ خاتون مانسہرہ سے شنکیاری کی جانب سفر کر رہی تھی۔ 

تاہم جب سے کرنل کی بیوی کا سوشل میڈیا پر چرچا ہوا ہے اور اس خاتون پر تنقید کی جا ری ہے تب سے اس کرنل کی تلاش بھی جاری ہے جس کی وہ بیوی خود کو ویڈیو میں بتاتی ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کرنل صاحب کا مزاج بھی بیگم سے ملتا جلتا ہے۔

اس حوالے سے بی بی سے منسلک صحافی فرحت جاوید کی جانب سے کچھ انکشافات کئے گئے ہیں۔  بی بی سی کے مطابق عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خاتون کے شوہر کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے، جو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں۔

https://twitter.com/FarhatJRabani/status/1263229343456772097

 بی بی سی کی  فرحت جاوید  نے ٹویٹر پر لکھا کہ عسکری ذرائع کا یہ  کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کو بھی ستمبر 2018 میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جن اہلکاروں کے ساتھ کرنل کی  بیوی بد تمیزی کر رہی تھی وہ ریٹائرڈ فوجی تھے اور اب وہ سی پیک فورس کا حصہ ہیں اور انہیں معلوم تھا کہ رولز رولز ہوتے ہیں۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دو سال پرانی ایک ویڈیو کو دوبارہ اہمیت ملی ہے جس میں ایک شخص خود کو کرنل قرار دے کر ٹریفک پولیس اہلکار سے بد تمیزی کررہا ہے۔  اور سوشل میڈیا صارفین اسے وہ کرنل قرار دے رہے ہیں جس کی بیوی کا دعویٰ گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر گونج رہا ہے۔

https://twitter.com/ikramrehman10/status/1263258497866752005

https://twitter.com/jahangirafzal/status/1263346597049569280

اس دعویٰ کے خلاف بھی بات کی جا رہی ہے۔  تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں ویڈیو میں موجود گاڑی ایک ہی ہے اور اسکا نمبر بھی ایک ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جیسا کرنل ویسی بیوی جبکہ اس معاملے پر تنقید جاری ہے۔