ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کی ایک اور ویڈیو وائرل

ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کی ایک اور ویڈیو وائرل
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ثناء کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی نئی ویڈیو میں خاتون کو دوسری خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ثناء کی جانب سے خاتون کو دھمکی دی جا رہی ہے اور اس دوران نازیبا زبان بھی استعمال کی ہے۔

https://twitter.com/MoazzamkhanLod2/status/1214491394385031168?s=20

پولیس کے مطابق بدتمیزی کا واقعہ کریک وسٹا میں دو ہفتے قبل پیش آیا تھا جس پر ثناء کے خلاف متاثرہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرا دی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے ثناء کے بد تمیزی کرنے کے خلاف فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کروائی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈیفنس خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑ کر فرار ہونے والی کار نمبرBGT-419 کو ٹریفک پولیس  کی جانب سے  بدر کمرشل پر روکنے پر کار سوار خاتون پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑی تھی۔

خاتون نے ٹریفک پولیس افسر اور اہلکار کو دھمکیاں بھی دیں تھیں ،ٹریفک اہلکار نے خاتون سے کہا کہ آپ نے سگنل وائلیشن کی ہے جس پر آپکا چالان ہو گا اور آپ بدتمیزی نہ کریں۔

اس پر خاتون نے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے اہلکار کا نام پوچھا، اہلکار کے نام بتانے پر خاتون نے برا بھلا کہتے ہوئے کہا میرے پاس لائسنس نہیں گھر پر ہے۔