'جب ٹائمنگ سوٹ کرتی تھی تو سلیکٹڈ نے ویڈیو روک کر الیکشن چوری کرلیا جب مہرے بھاگے تو ویڈیو جاری کردی'

'جب ٹائمنگ سوٹ کرتی تھی تو سلیکٹڈ نے ویڈیو روک کر الیکشن چوری کرلیا جب مہرے بھاگے تو ویڈیو جاری کردی'
ڈسکہ کے لیے روانگی کے موقع پر جاتی امرا میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ایک نااہل شخص کو بچانے کے لیے پورا نظام عدل اور عدلیہ کا وقار خطرے سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے اراکین پر فون کرکے دباؤ ڈالے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مجبور ہو جاتے ہیں۔

 ویڈیو کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ویڈیو بنانے والے، پیسے دینے والے اور لینے والے یہ خود ہیں، یہ کسے بے وقوف بنارہے ہیں اور عمران خان اٹھ کر کہتے ہیں ویڈیو کی ٹائمنگ نہ دیکھیں، جب آپ کو ٹائمنگ زیب دیتی ہے تو چیئرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کر لیتے ہو، اب تمہارے ارکان اسمبلی بھاگ رہے ہیں تو اب آپ کو ٹائمنگ یاد آگئی ہے۔

ہم دل سے چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں جو حرکات ہوتی ہیں ان کا خاتمہ ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خفیہ بیلٹ اور پیسوں سے نہیں ہوتا بلکہ فون کرائے جاتے ہیں کہ جلدی سے وفاداری تبدیل کرو، اپنی جماعت کو ووٹ نہ ڈالنا ورنہ تمہاری فلاں فائل کھل جائے گی، تمہاری فلاں ویڈیو ریلیز ہو جائے گی، تو یہ سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جعلی حکومت کے نصیب میں یہ قانون سازی نہیں ہے، یہ قانون سازی عوامی نمائندے کریں گے، عوام کی منتخب اسمبلی کرے گی جس کو عوام منتخب کر کے بھیجیں گے، یہ کسی کا مہرہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین بھاگنے سے مہرے کو تکلیف ہوئی ہے لیکن پی ڈی ایم اس کو کوئی ریلیف نہیں لینے دے گی۔