Get Alerts

وقار یونس کے ٹویٹر اکاونٹ سے پورن ویڈیو کیسے لائک ہوگئی؟: سابق کپتان کا وضاحت کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

وقار یونس کے ٹویٹر اکاونٹ سے پورن ویڈیو کیسے لائک ہوگئی؟: سابق کپتان کا وضاحت کے ساتھ سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان
قومی ٹیم کے بالنگ کوچ اور سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پورن ویڈیو کے لائک کیے جانے کے بعد وضاحتی بیان کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس نے ٹوئٹر کا استعمال نہ صرف تاخیر سے کیا بلکہ اب بھی وہ کبھی کبھار ہی اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں لیکن  سوشل میڈیا ان کے لئے مشکل کا باعث بن گیا جب ان کے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک فحش ویڈیو کو لائک کیا گیا۔  یہ پورن ویڈیو انکے اکاونٹ سے لائک ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور انہیں دنیا بھر میں اس کی وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اکثر صارفین نے اسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ شئیر کیا۔

 وقاریونس کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا، میں جب صبح سو کر اٹھا تو مجھے پتا چلا میرے اکاؤنٹ سے ایک انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا ہے یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بڑی افسوسناک تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔

https://twitter.com/waqyounis99/status/1266180048492482560

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، اس انسان نے پہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے اس لیے میں آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا،  میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہو ئی ہو۔