Get Alerts

حسن علی نے عظیم بائولرز عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا

حسن علی نے عظیم بائولرز عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نے ایک ایسا انوکھا ریکارڈ بنایا ہے جس نے انھیں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ عمران خان نے 1982ء اور وقار یونس نے 1990ء میں سرانجام دیا تھا۔

خیال رہے کہ وقار یونس 1993ء میں بھی اپنا یہ ریکارڈ دہرا چکے ہیں۔ وہ قومی ٹیم کے ایسے واحد فاسٹ بائولر ہیں جو صرف ایک سال میں چھ بار 5 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1464491969867042821?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464491969867042821%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F53910%2F

قومی ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی ایک سال کے عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں۔

1993ء کے بعد سے 2021ء ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بائولرز کیلئے بہترین رہا جس میں پاکستانی کھلاڑی ان اب تک 95 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔ اس سے قبل 1993ء میں پاکستانی بائولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔

https://twitter.com/MazherArshad/status/1464480386759626756?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464480386759626756%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F53910%2F

حسن علی نے یہ ریکارڈ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سرانجام دیا۔

انہوں نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ان میں عبادت حسین، ابوجاوید، یاسر علی، لٹن داس، یاسر علی اور شادمان اسلام شامل ہیں۔

قومی گیند بار حسن علی کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 330 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔