پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12 ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختونخواہ میں 2 ہزار 4 مریض ہیں، وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

ایڈز کیا ہے؟

ایڈز ایسا مہلک اور جان لیوا مرض ہے جس کا اب تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا۔ 1981 میں منظر عام پر آنے والے اس مرض کے حوالے سے ہر سال یکم دسمبر کو ورلڈ ایڈز ڈے منایا جاتا ہے۔ انسانی جسم میں مختلف بیماروں سے بچنے کے لیے ایک طاقتور دفاعی نظام کام کررہا ہوتا ہے اور ایڈز اسی کو ناکارہ کرتا ہے۔