'قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب سے بریانی نہیں کھا سکیں گے'

'قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب سے بریانی نہیں کھا سکیں گے'
ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے بریانی، دال چاول ، نہاری اور سری پائے کھانے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے مستقبل میں ماہرین رکھے جائیں گے جو روزانہ پلیئرز کو خواراک تجویز کیا کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hdUeUzq6CIw

انہوں نے کہاہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، ہم پاکستان سپر لیگ کا مکمل انعقاد پاکستان میں کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان کا انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں 6 ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کررہے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو سائیکالوجسٹ، فزیو، ٹرینر اور نیوٹریشنسٹ موجود ہوں گے۔ 900 ملازمین کی بورڈ میں موجودگی سے متعلق سوال پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر میں صرف 150 ملازمین کام کرتے ہیں جب کہ زیادہ تر ملازمین مالی، گراؤنڈ اسٹاف یا وہ ملازمین ہیں جو پس منظر پر کام کرتے ہیں۔