'نئی مردم شماری کا شوشہ انتخابات ملتوی کروانے کے لئے چھوڑا گیا'

پی ٹی آئی کے وکیلوں نے توشہ خانہ کیس کی تیاری ہی نہیں کی، تمام تر توجہ ٹرائل رکوانے پر رکھی ہے۔ اطلاعات ہیں پی ٹی آئی نے تیاری کر رکھی ہے اور جس دن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو پی ٹی آئی اس کے خلاف باہر نکلے گی اور 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

'نئی مردم شماری کا شوشہ انتخابات ملتوی کروانے کے لئے چھوڑا گیا'

عمران خان کو عدلیہ کی جانب سے بطور ادارہ جس طرح ماضی میں سپورٹ مل رہی تھی وہ اب نہیں مل رہی۔ نگران وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافہ کر کے اور نئی مردم شماری کا شوشہ چھوڑ کر حکومت انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں رانا ابرار خالد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکیلوں نے توشہ خانہ کیس کی تیاری ہی نہیں کی، تمام تر توجہ ٹرائل رکوانے پر رکھی ہے۔ اطلاعات ہیں پی ٹی آئی نے تیاری کر رکھی ہے اور جس دن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو پی ٹی آئی اس کے خلاف باہر نکلے گی اور 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

ثاقب بشیر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اگر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے سٹے نہیں ملتا تو اگلے دو سے تین روز میں اس کا فیصلہ آ سکتا ہے۔ ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاور کو فیس بک پوسٹس سے متعلق کلیئر کر دیا ہے اور اس کا مطلب ہے کیس کسی اور جج کے پاس نہیں جائے گا، وہی سنیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا نے کل سیشن عدالت میں دو جرائم کیے؛ ایک عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالا اور دوسرا جعل سازی کی۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔