ڈان نیوز کے دفتر پر ہجوم کا دھاوا

ڈان نیوز کے دفتر پر ہجوم کا دھاوا
مطیع اللہ جان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈان نیوز کا زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر موجود دفتر اس وقت ہجوم کے ہاتھوں یرغمال ہے، جنہوں نے دفتر کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہےجبکہ اسلام آباد پولیس نے صرف 3 اہلکار بھیجے ہیں۔

اس حملے کی وجہ مبینہ طور پر  "ڈان" کی وہ خبر ہو سکتی ہے جس کے مطابق  لندن میں دہشتگردی حملے میں ملوث دہشتگرد کو پاکستانی نژاد کہا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے "بائیکاٹ ڈان نیوز " کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا تھا اور ڈان اخبار پر شدید تنقید کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ڈان اخبار اور چینل کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔

ڈان اخبار نے دعوٰی کیا تھا کہ لندن برج حملے میں ملوث دہشتگرد عثمان خان کا تعلق پاکستان سے تھا۔

https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1201482566949310465?s=20

https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1201464506456645638?s=20

https://twitter.com/Aadiiroy/status/1201472507326451712?s=20