ڈان نیوز کے دفتر پر حملہ کیوں ہوا؟

ڈان نیوز کے دفتر پر حملہ کیوں ہوا؟
اسلام آباد میں موجود ڈان نیوز کے دفتر کے باہر چند درجن افراد نے لندن برج پر 2 افراد کو چاقو مار کر قتل کرنے والے شخص کے پس منظر کے حوالے سے نیوز رپورٹ شائع کرنے پر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ڈان اخبار کے خلاف بیننرز اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے نعرے بازی بھی کی اور عملے کو عمارت کے اندر محصور کر کے 3 گھنٹے تک دفتر کے باہر موجود رہے۔