Get Alerts

’سورہ کہف پڑھ لیں، نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی مسیحا نامی سیریز دیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں‘

’سورہ کہف پڑھ لیں، نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی مسیحا نامی سیریز دیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں‘
پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت ’ مسیحا (#Messiah)‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی نئی سیریز ’ مسیحا‘ ہے۔

یاد رہے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مسیحا نامی سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کا تعلق دجال سے جوڑ رہے ہیں۔



یہ سیریز مائیکل پیٹرونی کی کتاب (دی بک تھیو) سے ماخوذ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے پاس کئی قسم کے معجزے بھی ہوتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارہ (سی آئی اے) اس مسیح نامی کردار کو گرفتار کر کے تحقیقات کرتا ہے۔

سیریز کا مرکزی کردار مہدی ڈہبی نے ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا سیریز دیکھنے کے بعد صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔









پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عامر لیاقت نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سورہ کہف پڑھ لیں، نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی مسیح نامی سیریز دیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔