ضابطہ اخلاق کے مطابق جامعہ کے انتظامی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔ جامعہ کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے کلاس کے اندر اورباہر ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے جو اس کے تقدس کو پامال کریں۔جامعہ کی اخلاقی فضا کے بارے میں منفی تاثرات ،پروپیگنڈے اور تنقید کی شدت کو کم کرنے کے لئے اور جامعہ کی اخلاقی فضا کی پاکیزگی کے تحفظ کے لئے ایسے طالب علم اور غیر طالب علم عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو جامعہ کو تفریح گاہ سمجھ کر یہاں چلے آتے ہیں اور پورادن یہاں غیر تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں ہر طالب علم کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ باہر سے آنے والے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جامعہ سے ان کے فوری اخراج کے لئے اساتذہ اور انتظامیہ کی مددحاصل کریں۔
Karachi University announced the code of conduct for students stating that social media activities of the students must be in accordance with ethical norms. The students should not partake in any activity against the ideology of Islam or national security and integrity. pic.twitter.com/d0IFcNHRmF
— Arshad Yousafzai (@Arshadyousafzay) January 2, 2020
ضابطہ اخلاق کے مطابق اساتذہ کا احترام کیا جائے اور کلاس کے اندر اور باہر ان کی ہدایات اور مشوروں کو عزت اور احترام سے قبول کیا جائے گا جس طرح گھروں میں بزرگان خانہ اور والدین کے فرمودات کو واجب التعمیل سمجھاجاتاہے،نظریہ یا مکتبہ فکر کے کسی اختلاف کو اساتذہ کے احترام کو ختم کرنے کی بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔جامعہ کی پراپرٹی بشمول ٹرانسپورٹ کا کسی طرح بھی خلاف ضابطہ استعمال ممنوع ہے۔سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ نظم وضبط قائم رکھا جاسکے۔جامعہ کراچی کو سگریٹ نوشی اور دیگر ناپسندیدہ اشیاء (پان چھالیہ وغیرہ) سے پاک کرنے میں اپنا کردار اداکیجئے،کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کا کاروبار اور استعمال سختی سے ممنوع ہے۔جامعہ کی حدود میں کسی قسم کا آتشی اسلحہ، تیز دھار ہتھیار رکھناسخت منع ہے،خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
>ضابطہ اخلاق کے مطابق سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اخلاقی پاسداری کا خاص خیال رکھا جائے۔ علاقائی، گروہی ،لسانی اور فرقہ وارانہ حوالوں کو طلبا برادری کی یکجہتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔جامعہ کی درودیوار کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کیجئے کسی قسم کے پوسٹر لگانے اور لکھنے (وال چاکنگ)سے مکمل اجتناب کیجئے۔طالب علم انفرادی واجتماعی طور پر یونیورسٹی کے کوڈ اور دوسرے تمام انتظامی وتعلیمی قواعد کا پابند ہے بشمول 75فیصد حاضری کی پابندی کے۔تمام غیر نصابی سرگرمیاں صرف شعبہ جاتی مشیر امور طلبہ کی رہنمائی میں ہی کی جاسکتی ہیں۔ طلباء وطالبات رہائشی علاقے میں جانے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو اکیڈمک ایریاتک محدودرکھیں۔جامعہ کراچی کی حدود میں کسی پروگرام کے انعقاد کے لئے صدر شعبہ اور دفتر ہذا سییوم قبل تحریری طور پر اجازت لینا لازمی ہے۔واضح رہے کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں جوکہ قانون کے زمرے میں آتی ہو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔