واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی پریشانی ختم کر دے گا

واٹس ایپ اپنے صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی پریشانی ختم کر دے گا

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو متعدد افراد کی پریشانی کو ختم کر دے گا۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر کئی لوگ اجنبی افراد کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس فیچر سے ہر صارف اپنا ایک یوزر نیم تیار کر کے اسے دوستوں، گھر والوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ رابطے میں استعمال کر سکے گا۔

کوئی بھی صارف جب اپنا یوزر نیم تیار کر لے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سیکیورٹی زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔

مذکورہ فیچر کچھ عرصے پہلے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔