Get Alerts

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلا توشہ خانہ ریفرنس صرف گراف جیولری سیٹ سے متعلق تھا۔تاہم، اب نیب کا نیا ریفرنس دیگر 58 سرکاری تحائف پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہوگا اور تفتیش میں عدم تعاون پر نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ نیب طلبی نوٹس کے خلاف ان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کی تحقیقات جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو نے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کے نوٹس گذشتہ ماہ جاری کئے تھے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خان کے  تحائف کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلا توشہ خانہ ریفرنس صرف گراف جیولری سیٹ سے متعلق تھا۔

تاہم، اب نیب کا نیا ریفرنس دیگر 58 سرکاری تحائف پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہوگا اور تفتیش میں عدم تعاون پر نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

اسی تناظر میں بشریٰ بی بی نے عدالت سے پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔

درخواست میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ایک اور نیب ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔