پاکستانی سیاسی منظر نامے کی صورتحال اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایک جانب مبینہ طور پر حکومتی ایما پر نیب نے پی ڈی ایم کے گرد شکنجہ کسنے کی کوشش کی ہے تو دوسری جانب وہاں سے بھی جواب برابر اور کھلے عام آرہا ہے۔
آج ہی نیب کے پی کے نے فضل الرحمان کو کرپشن کے الزام کے تحت ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے انکے اثاثوں کے بارے میں سوال کیا گیا ہے۔
اسکے جواب میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے مسل پاور کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ لو تفصیلات۔ اس ٹویٹ میں وہ کھلے عام نیب کو چیلنج کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/asjadjui1/status/1339898589305159680
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب نیب نے مولانا فضل الرحمٰن سے نیب نے کرپشن الزمات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیئے تھے تو جے یو آئی ایف نے کور کمانڈر پشاور کے گھر کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد نیب کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے کوئی نوٹس دیا ہی نہیں۔