کور کمانڈر گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے فضل الرحمٰن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا: مبشر زیدی

کور کمانڈر گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی کے بعد نیب نے فضل الرحمٰن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا: مبشر زیدی
معروف صحافی مبشر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو طلب کئے جانے کی خبریں سرگرم تھیں تاہم جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کے دفتر کے باہر دھرنے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد نیب نے انہیں طلب کرنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔ مبشر زیدی نے یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1310845632916135936

مولانا عطاالرحمٰن نے سماء ٹی وی کے پروگرام میں گذشتہ رات دھمکی دی تھی کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن پر ہاتھ ڈالا گیا تو اس کے خلاف احتجاج ہوگا اور ہم احتجاج بھی اِدھر اُدھر نہیں کریں گے، کور کمانڈر پشاور کے گھر کے باہر کریں گے۔

https://twitter.com/jawabdeyh/status/1310669422630182913

یاد رہے کہ نیب نے کل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری آل پارٹیز کانفرنس اور گلگت بلتستان الیکشن کے تناظر میں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید اور حکومتی وزراء کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی جائیداد کی بناء پر انہیں بھی نوٹس ملنے اور گرفتار کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم مبشر زیدی کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی اس دھمکی کے بعد نیب نے طلبی کا یہ نوٹس واپس لے لیا ہے۔