Get Alerts

جنرل فیض حمید کا تبادلہ، مریم نواز کی درخواست، نئے کور کمانڈر پشاور ٹی ٹی پی کی ٹھکائی کریں گے یا مذاکرات؟

جنرل فیض حمید کا تبادلہ، مریم نواز کی درخواست، نئے کور کمانڈر پشاور ٹی ٹی پی کی ٹھکائی کریں گے یا مذاکرات؟

مجھے حکومت کے اہم وزیر نے گفتگو میں کہا کہ آئی ایس آئی بھی کور کے برابر ہے اور جنرل فیض یہاں سے سیدھا آرمی چیف بھی لگ سکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا کون نہیں اسکی پاکستانی سیاست میں بہت اہمیت ہے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں



 



ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی اور نئے نیب آرڈیننس کی تبدیلی ان دونوں کو اکٹھے دیکھیں تو لندن، لاہور اور کلفٹن کراچی میں تو خوشیاں منائی جا رہی ہوں گی۔ اعتزاز سید خبر سے آگے میں



 



عمران حکومت کے نئے نیب آرڈیننس نے نیب قانون میں بڑی تبدیلی کردی۔ مفتاح اسماعیل، احسن اقبال شہباز شریف یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر لوگوں کے کیس ختم ہوجائیں گے۔ اعتزاز سید خبر سے آگے میں



 



کہیں نا کہیں عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ سمجھ آگئی ہے کہ نیب کی موجودہ شکل میں ملک نہیں چل سکتا اور جو سارے منصوبے تھے کہ سیاسی پارٹیوں کو توڑ دیں گے وہ الٹے پڑ گئے ہیں۔ اب الیکشن سے پہلے اپنے دامن سے داغوں کو جھاڑنا ہے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں