Get Alerts

فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبر پختونخوا نے طلب کرلیا

فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبر پختونخوا نے طلب کرلیا
نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد  اثاثہ جات کیس میں طلب کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت اے پی سی کے فوراً بعد ہوئی ہے۔ اس سے قبل 25 اگست 2020 کو فضل الرحمان کے بھائی جو کہ سرکاری افسر ہیں انہیں اسی الزام کے تحت طلب کیا تھا۔

 فضل الرحمٰن کے بھائی کو جاری کیئے گئے نوٹس کے عنوان میں کہا گیا تھا کہ یہ انکوائری مشینری/سازو سامان کی خریداری وغیرہ سے متعلق خیبر پختونخوا کے انکوائری کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کے افسران/حکام کے خلاف فنڈز میں بد عنوانی اور ملزم ضیا الرحمٰن کے غیر قانونی تقرر اور پروموشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ انکے پاس یہ معلومات / ثبوت موجود ہیں جو مذکورہ جرم کے ارتکاب سے متعلق ہیں۔

فضل الرحمٰن کے خاندان کے خلاف یہ کیس 2019 میں چئیرمین نیب کی جانب سے بنایا گیا تھا۔