Get Alerts

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

منتخب سکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائےگا اور 3 روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سےلاہور میں شروع ہو گا۔ اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دی جائے گی۔

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کےسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی سکواڈ منتخب کیاگیا ہے۔

قومی ٹیم کےسکواڈمیں کپتان بابراعظم،ابراراحمد،اعظم خان ،فخرزمان،حسن علی، افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد عباس آفریدی،محمدعامر،محمدرضوان،محمد عرفان خان،نسیم شاہ ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین آفریدی اورعثمان خان ،عمادوسیم قومی سکواڈکاحصہ ہیں۔

قومی سکواڈ میں حارث رؤف،حسن علی اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ اسامہ میراورزمان خان کوڈراپ کیاگیاہے،اسامہ اور زمان کی جگہ حسن علی،حارث رؤف کوشامل کیاگیا۔ جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکان وہاب ریاض نے کہا عثمان خان نے ڈومیسٹک اورپی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دی۔عثمان خان ٹیلنٹڈہے۔ اسے سپورٹ کرنےکی ضرورت ہے۔چیزوں کومدنظررکھتےہوئےسکواڈکااعلان تاخیرسےکیا۔ایک،دو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں۔ بس انہیں دیکھنا ہے۔

محمدیوسف نےکہا قومی ٹیم ہرطرح کی وکٹ اوراپوزیشن کیلئےتیارہے۔سننےمیں آیاہےآئرلینڈجیسی وکٹیں ہی نیویارک میں بن رہی ہیں۔ نیوزی لینڈکےخلاف سیریز اچھی رہی۔ اس سےپہلےکبھی سیریزمیں اتنےنوجوانوں کوموقع نہیں ملا۔

منتخب سکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائےگا اور 3 روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سےلاہور میں شروع ہو گا۔ اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دی جائے گی۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 22 مئی کو لیڈز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا اور سکواڈ کو 18 سے 15 رکنی کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔