ارشاد بھٹی اور فردوس عاشق اعوان آمنے سامنے

ارشاد بھٹی اور فردوس عاشق اعوان آمنے سامنے
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے درمیان جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں معمول سے ہٹ کر دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر خوب تابڑ توڑ حملے کیے۔

ارشاد بھٹی نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کیا کہ آپ بہت کامیاب سیاستدان ہیں کہ آصف زرداری کی ترجمان کے بعد عمران خان کی ترجمان بنیں، آپ ڈاکٹر بھی قابل ہیں تب ہی آپ کو پتا چلتا ہے کہ نہاری اور پائے کھانے والوں کے پلیٹ لیٹس کم نہیں ہوتے۔


انہوں نے کہا کہ  آپ سائنسدان بھی اچھی ہیں، تب ہی آپ کو پتا چلتا ہے کہ زلزلہ تبدیلی کی وجہ سے آیا کرتا ہے، آپ دلوں کے بھید بھی جانتی ہیں آپ کو پتا ہے کہ دو دو ٹکے کا بندہ کون ہے، آپ یہ اتنا سب کچھ مینیج کرلیتی ہیں؟

ارشاد بھٹی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ارشاد بھٹی صاحب میں یہ سب اسی طرح مینیج کرلیتی ہوں جس طرح آپ کا سفر میریٹ سے شروع ہوتا ہے اور بیکری کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے آپ صحافی بن جاتے ہیں اور پھر ایک اچھے بزنس مین کا روپ دھار لیتے ہیں۔