وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدےسے ہٹادیاگیا

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدےسے ہٹادیاگیا
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بنادیاگیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے جبکہ اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے صوبائی وزیر کے طور پر کام کریں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے مزید دو وزرا مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات اور مہر محمد اسلم کو آپریٹیو کے وزیرتھے۔



یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2019 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا تھا اور انہیں عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے تھے تاہم 2 دسمبر  2019 کو انہیں دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب مقرر کردیا گیا تھا۔