پنجاب بھر میں آج رات 12 بجے سے 5 اگست تک تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام جارتی مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بندش 5 اگست تک رہے گی۔
تجارتی مراکز کی بندش کرونا کے حوالے سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب تاجروں نے شٹر چک ہڑتال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اور اس عمل کو تاجر دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔