فوجی قیادت پر تنقید سے ن لیگ کی مقبولیت میں کمی ہوجائے گی: لیگی سینیٹر لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

فوجی قیادت پر تنقید سے ن لیگ کی مقبولیت میں کمی ہوجائے گی: لیگی سینیٹر لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم
 مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹنٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے پارٹی قیادت کی جانب سے عسکری قیادت پر کی جانے والی تنقید کے بارے کہا کہ ’ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام میں پذیرائی بھی حاصل ہے، اس کی ایک وجہ حکومت کی ناکامیاں اور مہنگائی سے عوام کا بھی تنگ ہونا ہے۔

لیکن اگر قیادت کی طرف سے ایسا کوئی بیان آئے گا جس میں افواج پاکستان یا عدلیہ پر تنقید کریں گے اور اس سے اجتناب نہیں کریں گے، ان پر بلواسطہ یا بلاواسطہ بات کریں گے تو اس سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت پر فرق پڑسکتا ہے اور اس میں کمی ہوجائے گی۔ 

اس سے قل ن لیگ بلوچستان کی قیادت میں بھی پھوٹ پڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ اورجنرل عبدالقادر بلوچ کے بارے میں دعوے سامنے آیا تھا کہ وہ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں کیونکہ وہ اس بیانیئے سے متفق نہیں جو اعلیٰ قیادت کی جانب سے آرہا ہے۔