Get Alerts

پاکستان میں غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

پاکستان میں غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ یہ طیارہ بحرین سے اسلام آباد آ رہا تھا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق غفلت برتنے والی خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غلط رہنمائی کی وجہ سے طیارہ آٹھ ہزار فٹ بلندی کے بجائے اچانک پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر آ گیا تھا۔

غیر ملکی طیارہ جیسے ہی اتنی کم اونچائی پر پرواز کرنے لگا تو اس کے کپتان نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور دوبارہ اسے مطلوبہ بلندی پر لے گیا۔ اس کی وجہ سے طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ادھر ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس اہم معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کنٹرولر نے جہاز کے کپتان کو مطلوبہ بلندی سے نیچے آنے سے منع کیا تھا لیکن اس کا اصرار جاری رہا۔

ترجمان نے کہا کہ کپتان نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔ اس نے خاتون کنٹرولر سے دو بار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے، مجھے اترنے کی اجازت دی جائے۔