مسلم لیگ نواز کے سابق ایم این اے نیب کے شکنجے میں آگئے۔
نیب لاہور نے ن لیگی ایم این اے ناصر اقبال بوسال کی جانب سے منظور کروائے گئے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
نیب لاہور میں منڈی بہاؤالدین سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ان کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری امداد اللہ بوسال کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نیب لاہور نے ناصر اقبال بوسال اور امداد اللہ بوسال سے متعلق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری مراسلے میں امداد اللہ بوسال کی جانب سے ان کے بھائی کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں امداد اللہ بوسال نے اپنے بھائی ناصر اقبال بوسال کے حلقے میں منصوبوں کیلئے چار ارب روپے کے فنڈز منظور