دوہرا معیار؟ پیمرا نے نواز کی تقریر پر پابندی لگا دی، مشرف کی تقریر آزادی اظہار قرار

دوہرا معیار؟ پیمرا نے نواز کی تقریر پر پابندی لگا دی، مشرف کی تقریر آزادی اظہار قرار
پیمرا نے حال ہی میں ایک مقامی شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ٹی وی چینلز پر نواز شریف کی تقریرپر پابندی لگا کر اسے دکھانے کو جرم قرار دیا۔ پیمرا نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ایک مفرور اشتہاری ملزم کی تقریر چلانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا تمام ٹی چینلز کو آئندہ نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے تنبہیہ کی جاتی ہے۔



اس کے برعکس پیمرا کو ایسی ہی شکایت 2019 میں پرویز مشرف اور علامہ طاہرالقادری کی تقاریر پر موصول ہوئی تھی جس میں ان کی تقاریر پر پابندی لگانے کی درخواست دی گئی تھی ۔ اس درخواست کے جواب نے پیمرا نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19 تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔ لہذا کسی بھی شہری کو اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔



ان دونوں بیانات نے پیمرا کا کردار متنازع کر دیا ہے جہاں مفرور ملزمان کی تقاریر نشر کرنے پر دوہرا معیار پایا گیا ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان نے گزشتہ دن اس کے ستاویزی ثبوت اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں شئیر کر دئیے ہیں۔

https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1311719816181346304?s=09