سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق کو مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق کو مہنگا پڑ گیا
سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑ گیا ہے۔ ملزمان نے گاڑی میں ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ کی ریکارڈنگ اونچی آواز میں چلا دی تھی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے الجوف میں پیش آیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا اور عوام کو گمراہ کرنے والی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو بنانے والے ملزمان القریات گورنری میں رہائش پذیر تھے اور کا تعلق پاکستان بتایا جاتا ہے۔ ان کی عمریں تیس سال کے لگ بھگ ہیں۔

الجوف ریجن پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے پبلک سکیورٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں بتایا کہ ایک دکان کے سامنے بنائی گئی ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز کو شامل کیا گیا تاکہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو سکے۔

دونوں ملزموں کا گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے دونوں کو پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔