Get Alerts

وزیر اعظم کا دورہ لاہور پنجاب پولیس پر بھاری: ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وزیر اعظم کا دورہ لاہور پنجاب پولیس پر بھاری: ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
 وزیراعظم کے دورہ لاہورکے بعد پنجاب پولیس میں سی سی پی او لاہور سمیت بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کردیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عمر شیخ کو نیا سی سی پی او تعینات کر دیا گیا جب کہ ذوالفقار حمیدکو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز  پنجاب اور بلال صدیق کمیانہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کیا گیا ہے.

وٹیفکیشن کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جب کہ عمران احمر آر پی او راولپنڈی اور کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا کو آر پی او ڈی جی خان لگایا گیا ہے۔

طارق عباس قریشی آرپی او ساہیوال اور ہمایوں بشیر تارڑ ڈی آئی جی ہائی وے پیٹرولنگ تعینات کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمر فاروق سلامت کو ڈی پی او گجرات، ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو ہٹا کر اے آئی جی انکوائری سی پی او مقرر کیاگیا ہے، ڈی پی او جھنگ سردارغیاث گل کو او ایس ڈی بنا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ طارق ولایت کو ڈی پی او خوشاب اور رانا شعیب محمودکو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی لگایا گیا ہے۔

سید حسنین حیدرکو ڈی پی او حافظ آباد اور وہاں سے کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخارکو ہٹا کر ایس پی سیکیورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ بلال ظفر شیخ ڈی پی او چنیوٹ اور علی رضا کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے۔

ناصر سیال ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب، نجیب الرحمٰن بگوی ڈی پی او پاکپتن ، صاحبزادہ بلال عمر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد اور عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

نصیب اللہ خان ایس ایس پی ریکارڈ آفس سی ٹی ڈی لاہور جب کہ احمد محی الدین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب اور حسن افضل کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادلگایا گیا جب کہ ظفربزدار ایس پی اسپیشل برانچ ملتان، حسن اقبال ڈی پی او مظفر گڑھ اور ندیم عباس ڈی پی او لیہ تعینات کر دیے گئے ہیں۔