Get Alerts

میں بالی ووڈ خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور کا صاف انکار

میں بالی ووڈ خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور کا صاف انکار
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام تو کرنا چاہتی ہوں پر ان کی ہیروئن نہیں بن سکتی۔

جھانوی کپور نے یہ کڑاکے دار بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے عجیب سا لگے گا۔ خیال رہے کہ جھانوی ابھی محض 25 سال کی ہیں جبکہ بالی ووڈ خانز ان سے عمر میں 2 گنا بڑے ہیں۔ ویسے بھی تینوں نے جھانوی کی آنجہانی والدہ  سری دیوی کے ساتھ کام کر رکھا ہے۔

لوگ مجھے بے وقوف کہتے ہیں تو اچھا لگتا ہے: عالیہ بھٹ

Alia Bhatt says she loves 'unintelligent' tag, questions bookish knowledge: 'Would literally rather be stupid than pretend to be intelligent' | Entertainment News,The Indian Express

مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے بے وقوف کہتے ہیں اور بنا ڈالتے ہیں مجھ پر مِیمز۔ کیونکہ ان میمز سے میری شہرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ کہنا ہے عالیہ بھٹ کا۔ بولیں چونکہ لوگ میری فلموں کے دیوانے ہیں اور میرے کام کو پسند کرتے ہیں اس لئے مجھے اطمینان ہے کہ میں بہترین ایکٹر ہوں۔ جنرل نالج اور کتابی ذہانت، ذہانت نہیں ہوتی بلکہ اصل ذہانت تو جذباتی ذہانت ہے۔ اور میرا یہ میسج  تمام نوجوان لڑکیوں کے لیے ہے۔

ان کا ایک اور بیان میں کہنا تھا کہ لڑکی ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ میں مجھے پر گھٹیا جملے کسے گئے۔ میرے ساتھ برا برتائو رکھا گیا۔ عالیہ بھٹ انڈسٹری میں صنفی تضاد کے خلاف پھٹ پڑیں اور کہا کہ ایسا وقت بھی تھا جب مجھے نازیبا جملوں اور صنفی امتیاز کی سمجھ نہیں تھی۔ مگر احساس ہونے پر بھی جواب نہیں دیا بلکہ اگنور کرتے ہوئے کام پر فوکس کیا۔ اور آج اس مقام پر ہوں۔ خیال رہے ایکتا کپور اور ریہا کپور بھی ایسی ہی کہانی بیان کرچکی ہیں۔

دیا مرزا اپنی بھانجی کے انتقال کر افسردہ

Dia Mirza mourns the demise of her niece Tanya Kakde

میری بھانجی، میری بچی، میری جان روشنیوں میں چلی گئی۔ ان الفاظ میں انسٹا گرام پر بالی وڈ ایکٹریس دیا مرزا نے اپنی بھانجی تانیا کی موت کی اطلاع دی۔ لکھا خدا کرے تمہیں سکون اور محبت ملے۔ تم نے ہمیشہ میرے لبوں پر مسکان سجائی ہے۔ تانیا کانگریس لیڈر فیروز خان کی بیٹی تھیں اور صرف 25 برس کی عمر میں حیدر آباد میں کار ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئیں۔ دیا مرزا کی پوسٹ پر تقریباً سبھی بالی ووڈ سلیبریٹیز نے افسوس کا اظہار کیا۔

مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے بھی اپنا بیوٹی سیلون کھول لیا

Tiktokers attend Jannat Mirza's Salon opening - Daily Lead Pakistan

اور اب بات ہوئے پاکستان کی۔ مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے بھی اپنا بیوٹی سیلون کھول لیا ہے۔ انہوں نے یہ سیلون اپنی بہنوں علشبہ اور سحر کے ساتھ  مل کر فیصل آباد میں کھولا ہے۔ سیلون کے افتتاح کی ووڈیوز اور تصویریں وائرل ہو گئی ہیں۔ تقریب میں کنول آفتاب، ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر مدیحہ سمیت مشہور ٹک ٹاک سٹارز شریک ہوئے۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ اور انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔