Get Alerts

'فوج نے گولی کیوں نہیں چلائی؟ اعتزاز احسن کی دلیل نے شدید مایوس کیا'

توشہ خانہ ایسا کیس ہے جس سے عمران خان کا بچنا مشکل ہے۔ رضا ربانی کا احتجاج محض رسمی کارروائی اور دکھاوا ہے کیونکہ جو قانون بن رہے ہیں ان کی لیڈرشپ پہلے ہی یہ سب کچھ کہیں بیٹھ کر طے کر چکی ہے۔ اعتزاز احسن نے ایک مرتبہ نہیں، دو مرتبہ کہا کہ فوج نے مظاہرین پر گولی کیوں نہیں چلائی؟

پانامہ کیس اور توشہ خانہ کیس میں کئی باتیں ایک جیسی ہیں۔ بودے دلائل دیے جا رہے ہیں اور وکیل بھی وہی خواجہ حارث ہیں۔ عرفان صدیقی، رضا ربانی اور کامران مرتضیٰ جمہوریت کے سچے نمائندے ہیں۔ بیرسٹر اعتزاز احسن کی اس دلیل نے کہ فوج نے 9 مئی کے مظاہرین پر گولی کیوں نہیں چلائی، مجھے بہت مایوس کیا۔ یہ کہنا ہے ناصر بیگ چغتائی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں نادیہ نقی نے کہا کہ توشہ خانہ ایسا کیس ہے جس سے عمران خان کا بچنا مشکل ہے۔ رضا ربانی کا احتجاج محض رسمی کارروائی اور دکھاوا ہے کیونکہ جو قانون بن رہے ہیں ان کی لیڈرشپ پہلے ہی یہ سب کچھ کہیں بیٹھ کر طے کر چکی ہے۔

عمران وسیم کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کہیں سے ریلیف نہیں ملا۔ اعتزاز احسن کو آج سپریم کورٹ میں تین باتوں پہ سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک مرتبہ نہیں، دو مرتبہ کہا کہ فوج نے مظاہرین پر گولی کیوں نہیں چلائی؟

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق کم قیمت میں تحفے اپنے پاس رکھ لینا اور پھر قومی سلامتی کے پیچھے چھپنا یہ کام ریاست مدینہ کے داعی ہی کر سکتے ہیں۔

میزبان فوزیہ یزدانی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔