توشہ خانہ ریفرنس پہ کیا فیصلہ آئے گا اور کیا آنا چاہئیے، یہ دو مختلف باتیں ہیں۔ ملک میں ہوا کا رخ دیکھیں تو لگ یہی رہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی نااہلی کی طرف جائے گا مگر میرے خیال سے یہ فیصلہ تباہ کن ہوگا، عبدالمعز جعفری
پاکستان میں نیب کا ادارہ ریٹائرڈ میجرز اور ریٹائرڈ کرنلز کے لیے پارکنگ لاٹ کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔ ایف آئی اے اس ملک کا بہترین تحقیقاتی ادارہ تھا۔ نیب نے کبھی بھی وہ معیار نہیں اپنایا جو ایف آئی اے کا ہے، عبدالمعز جعفری
عمران خان صاحب کا بیانیہ کامیاب ہے اس وجہ سے الیکشن کمیشن پھنس چکا ہے۔ اگر وہ درست فیصلہ دیتے ہیں تو بھی پھنستے ہیں اور اگر نہیں دیتے تو کہا جائے گا کہ الیکشن کمیشن کامیابی سے عمران خان کے دباؤ میں آچکا ہے، عنبر شمسی
کل توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی الیکشن کمیشن کے ہاتھوں نااہلی ممکن ہے مگر میرا خیال ہے الیکشن کمیشن یہ فیصلہ نہیں دے گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن کمیشن اپنے کندھے پہ رکھ کے کوئی بندوق چلائے گی، مرتضی سولنگی