متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی تھی جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ ان کو برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا، 9 ماہ تک اس خاتون کو، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے