Get Alerts

عمران خان کیخلاف محاذ، پہلے سے زیادہ تیزی آگئی اپوزیشن کا نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا بائیکاٹ امریکہ کیا اشارہ دے رہا ہے؟

عمران خان کیخلاف محاذ، پہلے سے زیادہ تیزی آگئی اپوزیشن کا نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا بائیکاٹ امریکہ کیا اشارہ دے رہا ہے؟

چودھری سرور نے کہا ہے کہ فیصلے تو ہو چکے ہیں لیکن صرف مناسب وقت دیکھا جا رہا ہے کہ کب تحریک عدم اعتماد کو لایا جائے۔ مجھے لگتا ہے انھیں کہیں سے اشارہ ہو گیا ہے یا ان کی یہ اپنی سوچ ہے، بہرحال انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نجم سیٹھی



 



اگر چودھری سرور کو یہ بات سمجھ آ چکی ہے تو اس کا صاف اور واضح مطلب ہے کہ کچھ فیصلے ہو چکے ہیں۔ ان کا ریکارڈ ہے کہ وہ اسی وقت کشتی سے چھلانگ مارتے ہیں جب وہ ڈوبنے والی ہو، نجم سیٹھی



 



پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مقصد نئے الیکشن کا انعقاد ہے۔ مسلم لیگ ن عمران خان کو آئینی طریقے سے اقتدار سے ہٹانے کیلئے ساتھ دے گی، نجم سیٹھی



 



اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے اس لئے دونوں جانب سے گارنٹیاں مانگی جا رہی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ گارنٹی تو یہ لوگ ایک دوسرے کو دے نہیں سکتے اس لئے کسی ملک کو ہی دینی پڑے گی۔ اب دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کون سا ملک ہے جس پر دونوں کو اعتماد ہے، نجم سیٹھی



 



پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ صرف اسے چنے اور مسلم لیگ (ن) کیساتھ کوئی بات نہ کرے۔ اسمبلی میں ہمارے اچھے خاصے نمبرز ہیں۔ اور اگر آزاد اراکین کو ساتھ ملا دیں تو آپ کے مسئلے ہم حل کر سکتے ہیں۔ ڈیڑھ سال کیلئے بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے، نجم سیٹھی



 



افسوس اس بات کا ہے کہ آج جو سیالکوٹ میں ہوا اس قسم کے حادثے مستقبل میں بھی ہونگے کیونکہ جس قسم کا کلچر اور سیاست ہم بنانے جا رہے ہیں وہ ایک نارمل ملک کا نہیں ہے، نجم سیٹھی