اس وقت پوری حکومت کا فوکس شہباز شریف کی جانب ہے، انھیں گرفتار کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اگر عمران خان کو شہباز شریف سے شدید ڈر پیدا ہو چکا ہے تو یہ بات عیاں ہے کہ وہی وزارت عظمیٰ کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں، نجم سیٹھی
اگر تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو ٹرک کی بتی بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بہت برا ردعمل آئے گا۔ اگر اسٹیبلشمنٹ اس بار نیوٹرل نہ رہی تو بات بہت آگے نکل جائے گئی۔ آر یا پار گیم ہونے والی ہے، نجم سیٹھی
عمران خان نے دو پوائنٹس پر اسٹیبلمشنٹ کو بہت مایوس کیا۔ ایک اپنی صفر کارکردگی اور دوسری آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر۔اسٹیبشلمنٹ کے اندر 100 فیصد لوگ اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ اب بہت ہو گیا، ہمیں اب حکومت سے فاصلہ رکھنا پڑے گا، نجم سیٹھی
اسٹیبلشمنٹ کے ایک دو ٹاپ لوگوں کیساتھ عمران خان کی جو تعلقات رہ گئے تھے وہ بھی انہوں نے آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر خراب کر لئے ہیں۔ اب معافیاں مانگتے پھرتے ہیں کہ میں معذرت کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن دوسری جانب کسی نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں وہ عمران خان کو پہچان چکے ہیں، نجم سیٹھی