خیال رہے کہ ارجن اور ملائیکہ گذشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر سامنے آئے ہیں اور انہیں اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ ٹرولنگ پر توجہ نہیں دیتے۔ میرے خیال میں میڈیا لوگوں کے تبصروں پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ ہم تو 90 فیصد تبصرے بھی نہیں دیکھتے، اس لئے ٹرولنگ کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس میں سے زیادہ تر جعلی ہیں۔ ٹرولنگ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو جب مجھ سے ملتے ہیں تو میرے ساتھ سیلفی لینے کیلئے بے تاب ہوتے ہیں۔ اس لئے آپ ان پر یقین نہیں کر سکتے۔
View this post on Instagram
ارجن نے مزید کہا کہ 'میں اپنی زندگی میں کیا کرتا ہوں، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے اس پر صرف استحقاق حاصل ہے۔ جب تک میرے کام کی پہچان ہو رہی ہے، باقی سب شور ہے۔ آپ اس بات پر پریشان نہیں ہو سکتے کہ کس کی کیا عمر ہے، لہذا ہمیں صرف جینا چاہیے، جینے دو اور آگے بڑھو۔
بالی ووڈ ادکار ارجن کپور فلم 'ایک ولن ریٹرنز' میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایات موہت سوری نے دی ہیں جس میں ارجن کے علاوہ جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا جیسے ستارے مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم 'ڈاگ' کا حصہ ہیں۔ اس فلم میں نصیرالدین شاہ، تبو، کونکنا سین شرما اور رادھیکا مدن جیسے ستارے نظر آئیں گے۔